ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پی چدمبرم کے اہل خانہ  نے کہا؛  ان کے خلاف لگائے گئے چارجس بے بنیاد ہیں

پی چدمبرم کے اہل خانہ  نے کہا؛  ان کے خلاف لگائے گئے چارجس بے بنیاد ہیں

Sat, 12 May 2018 23:01:41    S.O. News Service

چنئی:12/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کالا دھن قانون کے تحت انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے ان کے خلاف دائر چارج شیٹ بے بنیاد الزام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک میں جس سرمایہ کاری کو لے کر سوال اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے اسے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن میں دکھایا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی پر چدمبرم کی اہلیہ اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم، بہو اور ایک کمپنی چیس گلوبل ایڈوائزری سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے الگ الگ جواب داخل کئے تھے۔آج جاری دو بیانات میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن کے کاغذات چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے مشورہ سے تیار کئے گئے اور بھرے گئے۔ جس سرمایہ کاری پر سوال کھڑے کئے جا رہے ہیں اس کی ادائیگی بینک ریمی ٹنیس کے ذریعے کی گئی اور انکم ٹیکس قانون کی دفعہ 139 کے تحت واپسی میں ان کا ذکر کیا گیا۔ بیان کے مطابق یہ کہا گیا ہے کہ یہ الزام سراسر غلط ہے کہ سرمایہ کاری کی اطلاعات کو عمداً چھپایا گیا۔آمدن کاریٹرن ان بے بنیاد الزامات کا مکمل جواب ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے کل چنئی کی عدالت میں داخل چارج شیٹ پر مکمل آئینی قدم اٹھایا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ کل چنئی کی ایک خصوصی عدالت میں محکمہ نے کالا دھن (بیرون ملک سے آمدنی اور اثاثہ کو اجاگر نہیں کرنا) قانون کی دفعہ -50 اور ٹیکس کی تعمیل قانون -2015 کے تحت چار مجرمانہ شکایات داخل کی ہیں۔ نلینی چدمبرم، کارتی، شری نیدھی اورکارتی سے متعلق ایک کمپنی چیس گلوبل کے خلاف یہ شکایت درج کرائی گئی ہے ان پر برطانیہ کے کیمبرج کے بارٹن میں 5.37 کروڑ روپے کی غیر منقولہ ملکیت، برطانیہ میں ہی 80 لاکھ روپے کی جائیداد اور امریکہ میں 3.28 کروڑ روپے کے اثاثہ کو مبینہ طور پر ظاہر نہیں کرنے کا بھی الزام ہے۔


Share: